ابوظہبی 27 نومبر(یو این آئی) ایک ہندستانی خاتون کو یہاں اس کے کفیل نے سخت مصیبت میں مبتلاکر دیا ہے ۔
عرب ملکوں میں یوں تو روزی کمانے والے غیر ملکیوں کو اکثر کفیلوں کی بدسلوکیوں کا نشانہ بننا پڑتا ہے لیکن سیلز
ایگزیکٹو کی ملازمت کے لئے ممبئی سے متحدہ عرب امارات جانے والی فریدہ بیگم کے ساتھ تو بدسلوکی کی انتہا کر دی گئی ہے۔
ان کاکفیل جو اک دکاندار تھا ، اُس نے نہ صرف دکان بند کردی بلکہ مبینہ طور پر فریدہ کا پاسپورٹ لے کر فرار ہوگیا۔